رنز کا ڈھیر لگانے کے باوجود بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دھرمشالہ ٹی ٹوئنٹی میں شکست

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:14

رنز کا ڈھیر لگانے کے باوجود بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دھرمشالہ ٹی ٹوئنٹی میں شکست
دھرمشالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) رنز کا ڈھیر لگانے کے باوجود بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دھرمشالہ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھرمشالہ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں رنز کا ڈھیر لگانے کے باوجود بھارت کو جنوبی افریقہ نے شکست دے دی ہے۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے روہت شرما کی سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف جے پی ڈومینی کی شاندار 68 رنز کی اننگ کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کرلیا۔
وقت اشاعت : 02/10/2015 - 22:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :