چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، مصر کے محمد ابو الغرنے جیت لی

فاتح کھلاڑی نے فائنل میں ہم وطن دفاعی چیمپئن عمر عبد المغیدکو 3-2سیٹس سے کامیابی اپنے نام کی پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ائیر مارشل سعید محمد خان نے کھلا ڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

منگل 6 اکتوبر 2015 20:05

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ، مصر کے محمد ابو الغرنے جیت لی

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء ) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ مصر کے محمد ابو الغرنے جیت لی۔محمد ابوالغر نے فائنل میں ہم وطن دفاعی چیمپئن عمر عبد المغیدکو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2سیٹس سے کامیابی اپنے نام کی ۔تفصیلات کے مطابق مصحف علی میر سکواش ک کمپلیکس اسلام آباد میں ہونیوالے فائنل مقابلے میں عمر عبد المغید پہلی گیم سے ہی میں اپنے ہم وطن کھلاڑی محمد ابوالغر پر حاوی رہے اور پہلی گیم میں 11-7سے کامیابی حاصل کی۔

تاہم محمد ابوالغر نے دوسری گیم میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،اوردوسری گیم میں 11-9سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ ایک۔ایک سے برابر کر دیا،محمد ابوالغر نے تیسری گیم میں13-11 سے کامیابی حاصل کرکے برتری حاصل کرلی، عمر عبد المغید نے چوتھی گیم میں 11-6سے کامیابی حاصل کر کے میچ کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ۔

(جاری ہے)

آخری گیم میں محمد ابو الغر نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 11-9سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے چیمپئن شپ ٹرافی حاصل کی۔

یہ میچ 78 منٹ تک جاری رہا۔ 25ہزارامریکی ڈالر انعامی رقم کے اس ٹورنامنٹ میں 8 ممالک کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ 3اکتوبر کو شروع ہوا تھا جس میں 16کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ فائنل میں پاک فضائیہ کے قائم مقام سربراہ ائیر مارشل سعید محمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ غیر ملکی سفراء ، سابقہ ورلڈ چیمپئنزجہانگیر خان، قمر زمان، جان شیر خان اور گوگی علاؤالدین کے علاوہ سکواش کے دلدادہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 20:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :