نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کو میچ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، عہدے سے مستعفی

ہفتہ 24 اکتوبر 2015 18:06

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کو میچ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، عہدے سے مستعفی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار24اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کو پاکستان اورانگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑ گیا ، پی سی بی کی جانب سے وضاحت کیے جانے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق41سالہ محمد اکرم نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران غیر ملکی سپورٹس چینل پر تجزیے پیش کیے تھے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ،شوکاز نوٹس موصول ہونے کے بعد محمد اکرم نے ہفتے کے روز اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے او ر پی سی بی نے بھی ان کے استعفے کی تصدیق کر دی ہے ۔

میڈیا سے گفتگو میں محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی انگلینڈ میں مقیم ہے او ر انہیں اپنے کام کے سلسلے میں لاہور میں رہنا پڑ رہا ہے ،اپنے کام کے باعث وہ فیملی کو پورا وقت نہیں دے پارہے تھے اور اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے پی سی بی کے قوانین کے مطابق کوئی بھی ’’آفیشل ‘‘ کمنٹیٹر یا تبصرہ نگار نہیں بن سکتا ہے لیکن محمد اکرم نے اس قانون کی خلاف ورزی کی ۔

وقت اشاعت : 24/10/2015 - 18:06:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :