ٹیم انتظامیہ ،چیف سلیکٹرمیں گرما گرمی، ملبہ صہیب مقصور پر گرا دیا گیا

بدھ 4 نومبر 2015 11:54

ٹیم انتظامیہ ،چیف سلیکٹرمیں گرما گرمی، ملبہ صہیب مقصور پر گرا دیا گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 نومبر۔2015ء ) ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی میں گرما گرمی کا ملبہ مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصور پر گرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 28سالہ بلے باز کو ابتدائی طور پر انگلینڈ کیخلاف چار ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم دبئی میں موجود چیف سلیکٹر ہارون رشید کی اس معاملے پر ہیڈ کوچ وقار یونس سے گرما گرمی ہوگئی جس کا ملبہ صہیب مقصود پر گرا اور انہیں ون ڈے سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑیو ں کی فہرست سے نکال دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کی جگہ بابر اعظم کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 04/11/2015 - 11:54:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :