شاہد آفریدی عمر اکمل کو بچانے کیلئے میدان میں آ گئے

ٹی 20کپتان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے عمر اکمل کو مانگ لیا‘ ذرائع

ہفتہ 14 نومبر 2015 21:58

شاہد آفریدی عمر اکمل کو بچانے کیلئے میدان میں آ گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 نومبر۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی عمر اکمل کو بچانے کیلئے میدان میں آ گئے ،انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پی سی بی سے عمر اکمل کو مانگ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے اور پی سی بی سے بھی کلین چٹ بھی مل سکتی ہے۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عمر اکمل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور پی سی بی معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنا دی تھی۔

وقت اشاعت : 14/11/2015 - 21:58:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :