دنیا کے پندرہ مشہور کوچز نے پاکستان سپر لیگ کے لئے معاہدہ کرلیا

اتوار 15 نومبر 2015 19:53

دنیا کے پندرہ مشہور کوچز نے پاکستان سپر لیگ کے لئے معاہدہ کرلیا

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار15نومبر۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعوی کیا ہے کہ دنیا کے پندرہ مشہور کوچز نے فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے لئے معاہدہ کرلیا ہے جب کہ مزید کوچز کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق جن کوچز نے سپر لیگ سے معاہدہ کیا ہے ان میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر ، جنوبی افریقا کے ایرک سائمنز ، گراہم فورڈ ، آسٹریلیا کے سٹورٹ لاء ، بھارت کے روبن سنگھ ، ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن ، جنوبی افریقا کے رے جنگز ، سر ی لنکا کے چمندا واس ، ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج ، آسٹریلیا کے ڈیرن بیری ، شین جورگسن ، انگلینڈ کے اینڈی مولز ، کرس ایڈمز ، پاکستان کے محمد اکرم اور پشاور کے عبدالرحمن شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 4 سے 24 فروری تک شارجہ اور دبئی میں ہوگی ۔

وقت اشاعت : 15/11/2015 - 19:53:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :