آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

منگل 17 نومبر 2015 11:31

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر 2015-ء) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ 34 سالہ فاسٹ باؤلر مچل جانسن کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا ، مچل جانسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا سفر اچھا تھا لیکن ہر اچھے سفر کا اختتام ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے رخصت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 73 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا یہ ایک اچھا سفر تھا لیکن ہر اچھے سفر کا آخرکار اختتام ہوتا ہے .

وقت اشاعت : 17/11/2015 - 11:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :