39 ویں چیف آف ایئر سٹا ف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن پشاور میں شروع

بدھ 18 نومبر 2015 18:50

39 ویں چیف آف ایئر سٹا ف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن پشاور میں شروع

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء ) 39 ویں چیف آف ایئر سٹا ف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن شپ پی اے ایف سکواش کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی ۔ باضابطہ افتتاح بیس کمانڈر پشاور ایئر کموڈورنوید منہاس نے کیا ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن و صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان ، ورلڈ چیمپئن جان شیر خان، ورلڈ نمبر ٹو محب اﷲ خان ،ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف گروپ کیپٹن اصغر اعوان ،چیف ریفری منورزمان سمیت دیگر اہم شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

پی اے ایف ہاشم سکواش کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہ 39 ویں چیف آف ایئر سٹاف نیشنل جونیئر ایج گروپ بوائز سکواش چیمپئن شپ کے افتتاحی روز کھیلے گئے میچز میں انڈر11 میں لاہور کے ابوزر امتیاز نے پی ایس بی اکیڈمی پشاور کے حمام احمد کو دو ایک سے شکست دی،سکور 11-7,4-11 اور11-8 رہا، دوسرے میچ میں لاہور کے موبین نے خیبرپختونخوا کے روہید کو گیارہ صفر اور گیارہ دو سے شکست دی ، انڈر15 میں لاہور کے وقاص اکبر نے پی اے ایف کے حماد احمد کو گیارہ ایک دس بارہ گیارہ چھ سے شکست دی ، انڈر 15 کے دوسرے میچ میں سندھ کے حسن رضا نے پنجاب کے احمد علی کو گیارہ چار، گیارہ چار سے شکست دی ، انڈر17 میں خیبرپختونخوا کامران نور نے محمد زاہد پنجاب کو بارہ دس اور گیارہ چھ سے شکست دی جبکہ انڈر17 ہی کے دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا کے محمد احسن نے پنجاب کے خضر قاسم کو گیارہ آٹھ اور گیارہ تین سے شکست دی ، انڈر13 کیٹگری میں پنجاب کے شہریار نے پنجاب ہی کے اویس سید کو دو صفر سے شکست دی ، جبکہ خیبرپختونخوا کے سعد نے پنجاب کے خاشر کو کو گیارہ نو اور گیارہ پانچ سے شکست دی ، انڈر19 کیٹگری میں پنجاب کے نذیر الحق نے محمد آنس کو گیارہ آٹھ اور گیارہ چار سے شکست دی ، خیبرپختونخوا کے عمیر خان نے کاشف عارف کو گیارہ نو ، نو گیارہ ، اور گیارہ سات سے شکست دی ، چیمپئن شپ میں پورے پاکستان سے پانچ مختلف کیٹگریز شامل ہیں جن میں انڈر 11 ، انڈر13 ، انڈر15 ، انڈر17 اور انڈر 19 شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں انڈر11 کیٹگری میں پی اے ایف کے محمد عماد ، انڈر13 میں پی اے ایف کے اسد خان ، انڈر15 کیٹگری میں پی اے ایف کے ذیشان ملک ،انڈر17 میں عباس زیب اور انڈر19 میں جہانگیر خان سکواش اکیڈمی کے مہران جاوید ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہیں چیمپئن شپ میں ٹوٹل 204 کھلاڑی ملک بھر سے شرکت کررہے ہیں ۔ٹورنامنٹ ہر ایج گروپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ 32 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ مین ڈرا16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔

وقت اشاعت : 18/11/2015 - 18:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :