آئی سی سی نے ناگپور پچ کو خراب قرار دیکر بی سی سی آئی سے جواب طلب کرلیا

بدھ 2 دسمبر 2015 12:59

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن02دسمبر۔2015ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کیلئے بنائی گئی ناگپور سٹیڈیم کی پچ کو خراب قرار دیدیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق مذکورہ ٹیسٹ میچ کے ریفری جیف کرو کی رپورٹ میں پچ کے حوالے سے میچ انتظامیہ کے تحفظات بھی شامل کئے گئے ہیں جو آئی سی سی میں جمع کرادی گئی ہے جبکہ ہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی) کو بھی مطلع کرکے 14 دن میں جواب مانگا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈس اور چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے ناگپور پچ کے تمام ثبوتوں کا ویڈیو کے ذریعے جائزہ لیں گے جسکے بعد یہ فیصلہ کیا جائیگا کہ پچ واقعی خراب تھی یا نہیں۔سپنرز کیلئے ساز گار پچ بنانے پر ہر طرف سے بی سی سی آئی پر تنقید کی گئی لیکن میزبان ملک کا کہنا تھا کہ ایسی کنڈیشنز کی یہاں توقع کی جانی چاہیے۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ یہ بلے بازوں پر تھا کہ اس پر کس طرح کھیلتے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ یہ انکے 11 سالہ کیرئر کی مشکل ترین پچ تھی۔

وقت اشاعت : 02/12/2015 - 12:59:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :