- Home
- Sports
- News
- بھارت کو آخری ٹیسٹ میں زیر کر کے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جاندار انداز میں شرکت کریں گے،ہاشم ..
بھارت کو آخری ٹیسٹ میں زیر کر کے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جاندار انداز میں شرکت کریں گے،ہاشم آملہ
شکست کا ذمہ دار وکٹ کو ٹھہرانا سمجھ سے بالاتر ہے،کوہلی
بدھ 2 دسمبر 2015 22:43
نئی دہلی ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز ہارنے کا دکھ ہے، آخری میچ جیت کر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جاندار انداز سے شرکت کریں گے۔ بھارتی ٹیم کے قائد اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کہا کہ شکست کا ذمہ دار وکٹ کو ٹھہرانا سمجھ سے بالا تر ہے، اس طرح کی باتیں ہمیں پریشان نہیں کر سکتیں تمام تر توجہ آخری میچ جیتنے پر مرکوز ہے۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ (کل) جمعرات سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں جنوبی افریقن کپتان نے کہا کہ بلاشبہ شکست کا پوری ٹیم کو دکھ ہے لیکن اب تمام تر توجہ آخری میچ پر مرکوز ہے، کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی،
-
قومی ویمن پاور لفٹنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد سے اظہار تعزیت
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 30 اپریل بروز منگل کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر