- Home
- Sports
- News
- پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپنگ میں معطلی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپنگ میں معطلی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کرنے کا فیصلہ
ذیشان حیدر پیر 4 جنوری 2016 21:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی ڈوپنگ میں معطلی کے خلاف آئی سی سی سے اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ یاسرشاہ کے بی سمپل کا ٹیسٹ نہیں کرایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ کے ڈوپ ٹیسٹ سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو چند معلومات آئی سی سی سے درکار تھیں جو اسے مل گئی ہیں جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اس معطلی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی سیریز کے موقع پر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ ہوا تھا۔ 27 دسمبر کو آئی سی سی نے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔یاسرشاہ کے ڈوپ ٹیسٹ میں کلورٹالیڈون نامی عنصر سامنے آیا ہے جو واڈا کے قوانین کے مطابق ایک ممنوع دوا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان