ہوپ مین کپ ٹینس،مرے اور واٹسن نے جرمنی کو وائٹ واش کر دیا

جمعہ 8 جنوری 2016 22:14

ہوپ مین کپ ٹینس،مرے اور واٹسن نے جرمنی کو وائٹ واش کر دیا

لندن ۔08 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء) ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اینڈی مرے اور ہیتھرواٹس کے شاندار کھیل کی بدولت برطانیہ نے جرمنی کو وائٹ واش کر دیا۔ ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں برطانوی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمنی کو با آسانی 3-0 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلے مینز سنگل مقابلے میں برطانوی پلیئر مرے نے جرمنی کے الیگزینڈر کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، ویمنز سنگل مقابلے میں برطانیہ کی ہیتھرواٹسن نے جرمنی کی سیبائن لیشکی کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں بھی برطانیہ کا پلڑا بھاری رہا، مرے اور واٹسن نے حریف جوڑی کو ہرا کر اسے وائٹ واش کر دیا۔

برطانیہ کو فائنل تک رسائی کیلئے فرانس کی آسٹریلیا گرین کے خلاف آخری گروپ میچ میں فتح درکار ہے۔

وقت اشاعت : 08/01/2016 - 22:14:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :