- Home
- Sports
- News
- پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب قیادت سے دست بردار، کراچی کنگز کے نئے کپتان روی ..
پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب قیادت سے دست بردار، کراچی کنگز کے نئے کپتان روی بوپارہ ہوں گے
جمعہ 19 فروری 2016 23:57
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19فروری۔2016ء) پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب ملک اپنی ٹیم کی قیادت سے دست بردار ہوگئے۔اب کراچی کنگز کے نئے کپتان روی بوپارہ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے کیپٹن شعیب ملک ٹیم کی قیادت سے دست بردار ہوگئے۔اب کراچی کنگز کے نئے کپتان روی بوپارہ ہوں گے۔
اس موقع پر شعیب ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روی بوپارہ بہترین کھلاڑی ہیں وہ کراچی کنگز کو فتح دلا سکتے ہیں، میرے لئے ٹیم بہت اہمیت رکھتی ہے لیکن انفرادی کارکردگی نہیں، شعیب ملک نے کہا کہ کپتانیکی وجہ سے اپنے کھیل پر توجہ نہیں دے پارہا ، ٹیم ورک کے ساتھ جیت چاہتاہوں انہوں نے کہا کہ اپنے لیے کبھی نہیں کھیلا صرف ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں میں کسی دباؤ کے بغیر کل بھرپور طریقے سے اپنا کھیل پیش کروں گا، کراچی کنگز کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر فدا محمد کے بھائی انتقال کر گئے، آبائی شہر مردان میں سپرد خاک
-
سینیٹر ناصر بٹ نے منی سپورٹس کمپلیکس سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا