پاکستان رگبی یونین نے ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیریز کیلئے قومی سیونز ٹیم کا اعلان کردیا

پیر 22 فروری 2016 18:47

پاکستان رگبی یونین نے ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیریز کیلئے قومی سیونز ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان رگبی یونین نے متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ہونیوالے ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیونز سیریز کیلئے قومی سیونز رگبی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ہیڈ کوچ شکیل احمد کے مطابق 12 رکنی ٹیم میں بلال اکبر، وسیم عباس، احمد خالد وقاص، حمزہ ہمایوں الدین، ایوب ظفر، احمد وسیم، علی شاہد،داؤد گل، خالد حسین بھٹی، عمر اسلام، طاہر رفیع اور محمد شعیب اختر شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں شکیل احمد ہیڈ کوچ، سید معظم علی شاہ مینجر اور ڈاکٹر محمد ہاشم فزیو شامل ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کے مطابق موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹیم بنائی ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سے اچھی توقعات وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ کھلاڑی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ کے مطابق پاکستان رگبی یونین کی کوششیں ہیں کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا موقع ملے۔

ہیڈ کوچ شکیل احمد نے کافی محنت کی ہے اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ فوزی خواجہ کے مطابق ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار دونوں طرح کے کھلاڑی ہیں مگر زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہیں جن سے توقع ہے کہ وہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔ ٹیم 25 فروری کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی ۔ العین شہر میں ہونیوالی ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیونز سیریز میں چائنیزتائی پے، بھارت، ایران،قازقستان، لبنان، پاکستان، فلپائن، قطر، سعودی عرب ، شام ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 22/02/2016 - 18:47:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :