بیٹنگ فلاپ ہونے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، وقار یونس کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 فروری 2016 23:47

بیٹنگ فلاپ ہونے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، وقار یونس کی میڈیا سے گفتگو

لاہور/میرپور ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ کے فلاپ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اہم بلے باز ابتدائی اوورز میں جلد ی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے ٹیم بڑا سکور نہ کرسکی لیکن ہمارے باولرز نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ،اگر پاکستانی ٹیم 25سے 30رنز زیادہ بنالیتی تو صورتحال مختلف ہوتی ۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور بھارت کو فتح سے ہمکنار کروایا ،بھارت کی بیٹنگ ،فیلڈنگ اور باولنگ کو بھی کریڈٹ دوں گا کیو نکہ اس کی بیٹنگ ورلڈ کلاس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آئندہ کے میچز میں ہماری کوشش ہوگی کہ بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ہمارے باولرز اس قابل ہیں کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورتحال میں آؤٹ کرسکیں اور پاکستان نے ابتدائی اوورز میں تین بھا رتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے انہیں انڈر پریشر کردیا تھا لیکن سکور کم ہونے کی وجہ سے کامیابی حا صل نہ ہوسکی ۔

وقار یونس نے کہاکہ محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،ان کی با ؤ لنگ بتدریج بہتر ہورہی ہے اور آئندہ سالوں میں وہ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہونگے،اس کی سوئنگ اور پیس بہترین تھی ۔وقار یونس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹنڈولکر اور ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ،دونوں اپنے اپنے دور کے بہترین بلے باز ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 23:47:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :