پی ٹی ایف نے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی

ایونٹس میں 4 غیر ملکی اور 12 پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے

بدھ 2 مارچ 2016 12:49

اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ ایونٹس میں 4 غیر ملکی اور 12 پاکستانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکریٹری محمد خالد رحمانی نے بدھ کو ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

02 مارچ۔2016ء“ کو بتایا کہ فیڈریشن نے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اور ایونٹس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ایونٹس میں برطانیہ، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ملائیشیا کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور ایونٹس میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد 6 مارچ سے شروع ہوگی جبکہ پاکستان ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو دو جونیئر ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ 7 سے 13 مارچ جبکہ دوسرا ایونٹ 14 سے 20 مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں بوائز انڈر 14اور ڈبلز کے مقابلے کھیلے جائیں گے جس کے لئے 16 کھلاڑیوں کا ڈراز بنایا گیا ہے جس میں4 غیر ملکی اور 12 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں میں سے6 کو وائلڈ کارڈ جاری کیا گیا ہے، وہ ایونٹس میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کرے گی۔ خالد رحمانی نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن نے ہمیں دونوں ایونٹس کیلئے 12 وائلڈ کارڈ انٹری کی اجازت دی ہے۔ سیکریٹری نے کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کو دو بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی خوش آئند ہے، اس سے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلے بحال ہوں گے۔

امید ہے کہ پاکستان میں دیگر ٹینس کے مقابلے بھی بہت جلد بحال ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے ملائیشین کھلاڑی وی وائی شین کو وائلڈ کارڈز کے ذریعے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ ملائیشین کھلاڑی نے دوسری لیگ میں باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کی ہے تاہم پہلی لیگ میں وہ شرکت نہ کر سکے جس کی وجہ سے انہوں نے فیڈریشن کو درخواست دی ہے کہ انہیں وائلڈ کارڈ جاری کیا جائے تاکہ وہ پہلی لیگ میں بھی شرکت کر سکیں۔

وقت اشاعت : 02/03/2016 - 12:49:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :