ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،روہت شرما کی دھواں دار بیٹنگ،بھارت نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 45 رنز سے ہرا دیا

جمعرات 10 مارچ 2016 22:45

ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ،روہت شرما کی دھواں دار بیٹنگ،بھارت نے ویسٹ انڈیز کو وارم اپ میچ میں 45 رنز سے ہرا دیا

ناگپور ۔ 10 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) روہت شرما کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ وارم اپ میچ میں 45 رنز سے ہرا دیا، ویسٹ انڈین ٹیم 185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 185 رنز بنائے، روہت شرما نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، یووراج سنگھ 31 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جیروم ٹیلر اور سلیمان بین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آخری اوور میں 140 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کرس گیل 20 آندرے رسل 19، جانسن چارلس 18 رنز بنا کر نمایاں رہے، پانڈیا، جدیجا، نیگی اور محمدشامی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وقت اشاعت : 10/03/2016 - 22:45:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :