ورلڈکپ کے میچوں میں پہلے 6 اوور میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے خصوصی پلان بنایا ہے : وقار یونس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 مارچ 2016 00:53

ورلڈکپ کے میچوں میں پہلے 6 اوور میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے خصوصی پلان بنایا ہے : وقار یونس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 مارچ۔2016ء) وقار یونس کا کہنا ہے کہورلڈکپ کے میچوں میں پہلے 6 اوور میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے خصوصی پلان بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی میں پہلے 6 اوور کا کھیل بہت اہم ہوتا ہے۔ پہلے 6 اوور میں اچھا پرفارم کرنے کیلئے خصوصی پلان بنایا ہے امید ہے کھلاڑی اس پر عمل کرنے میں کامیاں رہیں گے۔ خاص کر بیٹنگ کی اننگ کے دوران بلے بازوں سے پہلے 6 اوور کے دوران پریشر میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کروانے کیلئے کافی محنت کروائی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 12/03/2016 - 00:53:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :