ورلڈ ٹی ٹونٹی میں‌دھاندلی ہوئی،عمران بھارت میں‌دھرنا دے دیں، رانا ثنا اللہ کی تجویز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 12:53

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں‌دھاندلی ہوئی،عمران بھارت میں‌دھرنا دے دیں، رانا ثنا اللہ کی تجویز

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت ٹاکرے کے بعد پاکستان کی شکست کے بعد سے ہی پوری قوم سمیت سیاسی رہنما بھی مایوسی کا شکار ہیں ، کوئی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو کوئی پوری ٹیم کو ہی اپنی تنقید کی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بھی صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں ہم سے دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئیے کہ کرکٹ دھاندلی کے خلاف بھارت میں ہی دھرنا دے دیں۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو بھارت میں ہی رہنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو چاہئیے کہ اس دھاندلی کے خلاف دھرنے کے لے اب بھارت ہی میں رہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 12:53:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :