قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا چاہیے،امید ہے ٹیم بھارت سے شکست کو بھول کر اگلے میچوں میں اچھا کھیل پیش کرے گی ،موہالی کی وکٹ فاسٹ باولرز کو مدد دیگی،پی ٹی آئی چےئرمین عمران خان

پیر 21 مارچ 2016 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے،امید ہے ٹیم بھارت سے شکست کو بھول کر اگلے میچوں میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارت سے وطن واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ موہالی کی وکٹ فاسٹ باؤلرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلے گی اور بھارت سے شکست کو بھول کر آئندہ میچز میں اچھا کھیل پیش کرے گی۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:29:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :