افغان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

بدھ 30 مارچ 2016 14:09

افغان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مارچ۔2016ء) ٹی 20ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغانستان کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیاگیا۔افغان شہریوں نے قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور کھلاڑیوں کو دیکھ کر ڈانس کرتے رہے۔افغان بلے باز گلبدین نائب نے کہا کہ ویسٹ انڈیز دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے جسے ہم نے شکست دی ہے۔

ان کو شکست دینا ناقابل یقین اور یاد گار ہے۔

(جاری ہے)

سینکڑوں افغان شہریوں نے ٹیم کا تاریخی استقبال کرتے ہوئے ایئر پورٹ پر روایتی ڈانس پیش کیا۔شہر کی سڑکوں پر شہری قطاریں بنائے کھڑے تالیاں بجاتے اور نعرے لگاتے رہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح حاصل کرکے ہمارا سر فخر سے بلندکردیا ہے۔ یہ ہمارے لئے بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔کپتان اصغر ستانکزئی نے کہا کہ گزشتہ چار پانچ سال میں افغان ٹیم نے بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے۔ آنے والے سالوں میں افغان ٹیم مضبوط بن کر ابھرے گی اور کامیاب ٹیموں میں شمار ہوگا۔یہ لمحات بہت یاد گار ہیں۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 14:09:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :