ڈیوس کپ ٹینس ۔۔۔چین نے پاکستان کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی

ہفتہ 23 ستمبر 2006 14:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین 23ستمبر 2006،) ڈیوس کپ ٹینس کی ایک خبر یہ ہے کہ ایشیا اوشیانا زون گروپ ون میں چین نے پاکستان کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

بیجنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے یووینگ نے پاکستان کے عقیل خان کو چھ ایک، پانچ سات، چھ تین اور چھ چار کے اسکور سے ہرادیا۔ پاکستان کے نمبر ایک کھلاڑی اعصام الحق کو چین کے پینگ سن نے تین چھ، سات چھ، تین چھ، چھ تین اور آٹھ چھ کے اسکور سے ہرایا۔
وقت اشاعت : 23/09/2006 - 14:05:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :