پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی

اتوار 10 اپریل 2016 16:44

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی

سڈنی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی شکست کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے،آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے مطابق اس سلسلے میں کمیٹی تمام کھلاڑیوں سے جلد رابطے کرکے شکست کی وجوہات معلوم کریگی۔

(جاری ہے)

اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ اہم میچز میں دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی کرکٹر آئرون فنچ کو کیوں نہیں کھلایا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے ہیڈ پیٹ ہوورڈز کا کہنا ہے کہ بورڈ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ایونٹ میں ٹیموں کا معیار بہتر بنانے اور موجودہ ٹورنامنٹ میں موجود خامیوں پر بھی کام کرے گی۔

وقت اشاعت : 10/04/2016 - 16:44:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :