کسی قسم کی جلد بازی کی ضرورت نہیں میں قومی فرائض دینے کیلئے آیا ہوں اور اب چھوڑ کر نہیں جاؤنگا، انضمام الحق

پیر 18 اپریل 2016 19:54

کسی قسم کی جلد بازی کی ضرورت نہیں میں قومی فرائض دینے کیلئے آیا ہوں اور اب چھوڑ کر نہیں جاؤنگا، انضمام الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار ایم خان نے کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کو پی سی بی کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ مشتاق احمد کو محمد اکرم کی جگہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کاہیڈ کوچ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاررکنی سلیکشن کمیٹی میں توصیف احمد،وسیم حیدر اور وجاہت اللہ وارثی شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ کا فیصلہ ابھی نہیں کیا تاہم ہیڈ کوچ کا نام چند روز میں فائنل کر لیا جائے گا۔ کرکٹ اکیڈمی کو اب کرکٹرز کے ہاتھوں میں سونپ رہے ہیں۔ 8برسوں سے بند پڑی بائیومیٹرک لیب لمز کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اپنا لی ہے اور تمام مشینری جو کہ بالکل درست حالت میں ہے جلد کام شروع کر دے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ انضمام چیف سلیکٹر بن کر آگئے ہیں وہ اب لڑکوں کو اپنا فلسفہ بتائیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کا کیمپ تین ہفتے تک چلے گا اس کے بعد فٹنس کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ وہ اپنی تعیناتی پر پی سی بی کے انتہائی مشکور ہیں۔ افغانستان کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ملک کی خدمت کیلئے ریلز کیا کیونکہ انہوں نے افغانستان ٹیم کے ساتھ 6ماہ گزارے ہیں۔ پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ ان کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے۔

پہلے کپتان بن کر سلیکٹروں کو ر ائے دیتا تھا اب کپتانوں کی بات سنوں گا۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ چیئرمین پی سی بی شہریار نے کہا کہ انضمام الحق نے بطور چی سلیکٹر پی سی بی میں آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کاہیڈ کوچ مقرر کیا یہ وہ محمداکرم کی جگہ لیں گے جبکہ انضمام الحق کی سربراہی میں چارکنی سلیکشن کمیٹینائی گئی ہے جس میں توصیف احمد،وسیم حیدر اور وجاہت اللہ وارثی شامل ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ پرائیویٹ سکولوں جن میں ایچی سن کالج،کینرڈ کالج، ایف سی کالج اور بیکن ہاؤس کے بچوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ کرکٹ کی بہتری کیلئے لانگ ٹرم پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ ہم نے کرکٹ کو کرکٹرز کے ہاتھ میں دے دیا ہے۔ ایک آدھ ہفتے میں مزید نام بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات غور طلب ہے کہ بچوں کی عمروں کو کس طرح چیک کیا جائے گا۔

کرکٹ اکیڈمی میں صرف کرکٹ پلیئرز کام کریں گے اور دیکھنا ہے کہ کرکٹ میں کس طرح بہتری لائی جائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کیلئے کچھ لوگوں سے رابطہ ہوا ہے کچھ امیدوار تو مصروف ہیں اور کچھ سکیورٹی تحفظات کی وجہ سے آنے سے انکاری ہیں۔ اب انضمام الحق آگئے ہیں وہ اپنا فلسفہ بچوں کو بتائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ 3ہفتے تک چلے گا جس کے بعد فٹنس ٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں لگایا جائے گا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انہیں اپنے ملک کی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر بہت خوشی ہے۔ میں نے بہت ساری کرکٹ اپنے ملک کیلئے کھیلی اور اب میں اس کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کے مشکور ہیں جنہوں نے مجھے پاکستان کی کرکٹ کی خدمت کیلئے ریلز کر دیا۔ انضمام نے کہا کہ انہوں نے 6ماہ تک افغانستان کے ساتھ کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے بورڈ سے کہا کہ وہ آزادانہ طور پر کام کرنا چاہتے ہیں لہذا میں نے سلیکشن کمیٹی کیلئے توصیف احمد، وسیم حیدر اور وجاہت اللہ وارثی کے نام دیئے ہیں ان میں ایک باؤلنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ سلیکٹرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی جلد بازی کی ضرورت نہیں میں قومی فرائض دینے کیلئے آیا ہوں اور اب چھوڑ کر نہیں جاؤنگا۔ کپتان بن کر سلیکٹروں کو رائے دیتاتھا اب میں کپتانوں کو سنوں گا۔ امید ہے کرکٹ میں جلد بہتری آئے گی۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 19:54:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :