آئی پی ایل کا نواں سیزن توقعات کے برعکس عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

پیر 18 اپریل 2016 22:29

آئی پی ایل کا نواں سیزن توقعات کے برعکس عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) آئی پی ایل کا نواں سیزن توقعات کے برعکس عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل ان دنوں بھارت میں جاری ہے۔ آئی پی ایل میں دنیا بھر کے کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔ آئی پی ایل بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے پیسہ کمانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی پی ایل کو کامیاب کرنے کیلئے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاہم تمام تر توقعات کے برعکس آئی پی ایل کا نواں سیزن عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ اب تک ہونے والے میچز میں عوام کی زیادہ تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ نہیں کیا ہے۔ اس تمام صورتحال نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کی انتظامیہ کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 18/04/2016 - 22:29:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :