آئی پی ایل نائن،حیدرآباد کے فاسٹ باؤلر بریندرسران نامناسب رویہ اختیار کرنے پر 10 فیصد میچ فیس سے محروم

منگل 19 اپریل 2016 18:36

آئی پی ایل نائن،حیدرآباد کے فاسٹ باؤلر بریندرسران نامناسب رویہ اختیار کرنے پر 10 فیصد میچ فیس سے محروم

حیدرآباد ۔ 19 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 اپریل۔2016ء) سن رائزرز حیدر آباد کے فاسٹ باؤلر بریندر سران کو نامناسب رویہ اختیار کرنے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں ایڈیشن میں ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران حیدرآباد کے فاسٹ باؤلر بریندرسران نے آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ واضح رہے کہ اس میچ میں سن رائزرز حیدر آباد نے ممبئی انڈینز کو شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 18:36:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :