بچے کی پیدائش، کرس گیل آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر وطن واپس روانہ

muhammad ali محمد علی منگل 19 اپریل 2016 19:25

بچے کی پیدائش، کرس گیل آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر وطن واپس روانہ
بنگلور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 اپریل 2016ء) بچے کی پیدائش کے باعث کرس گیل آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کے سلسلے میں بنگلور چیلنجرز کی جانب سے میچز میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب کرس گیل کو اچانک وطن واپس روانہ ہونا پڑا ہے۔ کرس گیل اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے باعث اچاک وطن واپس روانہ ہوئے ہیں۔ کرس گیل بنگلور چیلنجرز کے اگلے 2 میچز میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
وقت اشاعت : 19/04/2016 - 19:25:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :