پاکستان کی ٹیم کی کاکردگی پر دلیٍ افسوس ہے، سابق اولمپئن منظور حسین جونیئر

پاکستان کی ہاکی کو دوبارہ باہم عروج پر لانے کے لئے ہم سب کو کاوشیں کرنا ہونگی تعلیمی ادارے جو کہ ہمارے کھیلوں کی نرسریاں ہیں ان پر بھرپوردیگر ہاکی کے کھیل کو لازمی قرار دیا ہوگا، انٹرویو

منگل 19 اپریل 2016 20:19

پاکستان کی ٹیم کی کاکردگی پر دلیٍ افسوس ہے، سابق اولمپئن منظور حسین جونیئر

بورے والا:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 اپریل۔2016ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن منظور حسین جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کی کاکردگی پر دلیٍ افسوس ہے پاکستان کی ہاکی کو دوبارہ باہم عروج پر لانے کے لئے ہم سب کو کاوشیں کرنا ہونگی تعلیمی ادارے جو کہ ہمارے کھیلوں کی نرسریاں ہیں ان پر بھرپوردیگر ہاکی کے کھیل کو لازمی قرار دیا ہوگا ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیل کو دوبارہ ترقی دینے کے لئے دیپارٹمنٹل ٹیمیں بنانا ہونگی اگر کھلاڑی معا شی تفکرات سے آزاد ہونگے تو پھر ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے انہوں نے کہا کہ ان کو بچپن سے ہی ہاکی سے جنون ہی نہیں بلکہ عشق تھا اسی دوران انہوں نے پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھا تو پاکستان کی کامیابی پر لوگوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا جس میں وہ بھی شامل ہو گیا تو اس دن انہوں نے تہیہ کر لیا تھا کہ وہ پاکستان کی ہاکی ٹیم میں ضرور شامل ہوگا لگاتار محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے انکی اس خواہش کوپورا کردیانہوں نے کہا کہ منظور جونیئر کے نام نے انہیں بڑی عزت اور شہرت دی نام کے ساتھ جونیئر اس لئے لگایا تھا کہ اس وقت قومی ہاکی ٹیم میں منظور الحسن اور وہ منظور حسین تھے میچ کے دور ان کمینٹیٹر کو مشکلات پیش آتی تھیں اس لئے منظور الحسن جوکہ قومی ہاکی ٹیم کے فل بیک تھے اور وہ خود رائٹ ان کی پوزیشن پر کھیلتے تھے اس طرح منظور سینئر اور منظور جونیئر نام کا حصہ بن گئے انہوں نے کہا کہ لاس اینجلس (امریکہ )میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں انہوں نے جب سبز ہلالی پرچم تھاما تو ان کی زندگی کا یاد گار اور تاریخی دن تھا کیونکہ اسی دن کے لئے انہوں نے وہ سب کچھ حاصل کر لیا جوکہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 20:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :