کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2016-17 ہوم سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا
عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی میزبانی کرے گی
بدھ 20 اپریل 2016 20:36
میلبورن (اُردو پوائنٹ اخاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے سال 2016-17 ہوم سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی میزبانی کرے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق چار ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی، سب سے پہلے پروٹیز ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی، اس کے بعد چیپل ہیڈلی ٹرافی ہو گی، پھر پاکستان کینگروز کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیلے گا اور آخر میں سری لنکن ٹیم تین ٹی ٹونٹی کھیلے گی۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 3 سے 7 نومبر تک پرتھ، دوسرا ٹیسٹ 12 سے 16 نومبر تک ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 نومبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیپل ہیڈلی ٹرافی کا پہلا میچ 4 دسمبر، دوسرا میچ 6 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 15 سے 19 دسمبر تک برسبین، دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of England 2024
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خصوصی افراد گیمزآج سے پشاورمیں شروع ہوں گی، عبدالناصر
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہور کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی‘ وزیرکھیل پنجاب
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا