بخارسٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز

اعصام الحق قریشی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعدایونٹ سے باہر کولن فلیمنگ اور جان ایلرچ نے سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر شکست دی

بدھ 20 اپریل 2016 22:25

بخارسٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) سٹار پاکستانی پلیئر اعصام الحق قریشی بخارسٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعدایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

کولن فلیمنگ اور جان ایلرچ نے اعصام اور ان کے ڈچ جوڑی دار روبن ہاس کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر شکست دی۔ بخارسٹ ٹینس کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں برطانوی پلیئر کولن فلیمنگ اور ان کے اسرائیلی جوڑی دار جان ایلرچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعصام الحق اور روبن ہاس کو 6-7، (7-3)، 7-6، (9-7) اور 10-6 سے زیر کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ۔

وقت اشاعت : 20/04/2016 - 22:25:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :