پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹورنامنٹ سے باہر

پی سی بی کا یونس خان کو شوکاز نوٹس ، 7روز کے اندر اپنا جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی گئی

منگل 26 اپریل 2016 21:53

پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان ٹورنامنٹ سے باہر

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مایہ ناز بلے باز یونس خان کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ میں امپائر سے تلخ کلامی کے بعد ٹورنامنٹ چھوڑ کرجانے والے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کو شوز کاز نوٹس جاری کردیا جبکہ انہیں پاکستان کپ کے دیگر میچوں میں حصہ لینے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس میں یونس خان کو ہدایت دی گئی کہ وہ 7روز کے اندر اپنا جواب داخل کرائیں۔واضح رہے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان پاکستان کپ میں پشاور کی نمائندگی کررہے تھے اور ایک میچ میں امپائرنگ کے تنازع کے باعث ان پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا جس پر وہ پاکستان کپ چھوڑکرکراچی آگئے تھے۔ پیر کے روز انہوں نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو فون کرکے اپنے رویے پر معافی مانگ لی تھی اور پاکستان کپ کے بقیہ میچز کھیلنے پر بھی رضامند ہوگئے تھے تاہم بورڈ کے حالیہ فیصلے کے بعد کرکٹر یونس خان پاکستان کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

وقت اشاعت : 26/04/2016 - 21:53:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :