آفریدی نے مزید2 سال کھیلتے رہنے کا عندیہ دے دیا

ہفتہ 7 مئی 2016 15:10

آفریدی نے مزید2 سال کھیلتے رہنے کا عندیہ دے دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مئی۔2016ء) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کیریئر بچانے کے لیے کسی جھوٹ کا سہارا نہیں لیا جب کہ مزید 2 سال تک کرکٹ کھیلنا جاری رکھوں گا۔اصغرعلی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ 2011 میں میرے ساتھ کیا کیا گیا اوراب 2016 میں کیا ہوا جب کہ اب وہ چاہے پاکستان کی طرف سے ہو یا پھر لیگز کھیلوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے خود کو بوڑھا کہنے کے حوالے سے کہا کہ شاید عبدالقادر نے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھ کر یہ بات کہی ہو،اسٹار کھلاڑی نے کہاکہ بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران کھلاڑیوں میں کوئی اختلاف نہیں تھا،ڈریسنگ روم کا ماحول بھی بہتر رہا، میں ایونٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن 2 اہم سیریز سامنے آنے کی وجہ سے کیریئر کو جاری رکھا، آل راؤنڈر نے دورئہ انگلینڈ کے لیے نوجوان کرکٹرز کے انتخاب کو خوش آئند قرار دیا۔

وقت اشاعت : 07/05/2016 - 15:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :