پاکستان والی بال کے زیر اہتمام 49ویں نیشنل سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 12 سے 18 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی

چمپئن شپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ،پاکستان میں والی بال کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،کھیل پچھلے چار سال سیاست کی نظر ہونے سے متاثر ہوا ،کھیلوں کی ترقی کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے ،چوہدری محمد یعقوب چئیرمین پاکستان والی بال فیڈریشن کی پریس کانفرنس

بدھ 11 مئی 2016 21:57

پاکستان والی بال کے زیر اہتمام 49ویں نیشنل سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 12 سے 18 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء ) پاکستان والی بال کے زیر اہتمام 49ویں نیشنل سینئر مینز والی بال چمپئن شپ 12 سے 18 مئی تک اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی بدھ کو پاکستان والی بال فیڈریشن کے چئیرمین چوہدری محمد یعقوب نے ٹورنامنٹ کے سپانسر الائیڈ بینک کے چیف کمرشل آفیسر طاہر یعقوب بھٹی, شاہد امیر اور شیر دل کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں والی بال کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے والی بال میں پچھلے چار سال سیاست کی نظر ہو گیا کھیل اس سے بہت متاثر ہوا ہے والی بال کی ترقی کے لیے ٹیلنٹ موجود ہے اور کھیلوں کی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں نیشنل والی بال لیگ کرائیں گی جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم 9 سے 17جولائی تک تائیوان میں ہونے والی ایشین والی بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی انہوں نیکہا کہ رواں سال ستمبر میں نیشنل بیچ والی بال چمپئن شپ کرائیں گے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد والی بال پاکستان کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے پنجاب اور کے پی کے میں یہ کھیل بہت مقبول ہے ،والی بال دنیا کے 220 ممالک میں کھیلی جاتی ہے اور والی بال دنیا کے سب سے زیادہ کھیلے جانے والے تین کھیلوں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ اسلامک گیمزآذربائی جان میں اگلے سال مئی میں ہوں گی پاکستان ٹیم وہاں جائے گی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ورلڈ چمپئن شپ کیلئیے کوالیفائی کریں اس کے بعد اولمپک کی کوشش کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم کو بھی آگے لے کر آئیں گے اور کراچی کے ساحل پر ایونٹ کروائیں گے جی بی پاکستان بورڈ پاکستان جونئیرز کی ٹیمیں حصہ لیگی ۔چوہدری یعقوب نے کہا کہ 49ویں نیشنل سینئر مینز والی بال چمپئن شپ کے دونوں سیمی فائنلز اور فائنل پی ٹی وی پر براہ راست نشر ہونگے ٹورنامنٹ میں آرمی, نیوی،ایئر فورس، واپڈا، پولیس، ریلوے،ایچ ای سی، پی او ایف واہ، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب، سندھ, فاٹا اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی اس وقت واپڈا دفاعی چمپئن ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ملک کا وزیراعظم دو سے زائد بار منتخب ہو سکتا ہے تو دوسرے کسی پر کیسے پابندی لگا سکتے ہیں نیشنل اولمپک کمیٹی وہی ہے جس کو ائی او سی تسلیم کرتی ہے ۔

وقت اشاعت : 11/05/2016 - 21:57:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :