ومبلڈن ٹینس 27 جون سے 10 جولائی تک کھیلا جائے گا

انعامی رقم میں اضافہ، فاتحین کو 3، 3 ملین،سنگلز مقابلوں کے فاتحین کو 30، 30 لاکھ ڈالرز انعام ملے گا

جمعرات 12 مئی 2016 17:58

ومبلڈن ٹینس 27 جون سے 10 جولائی تک کھیلا جائے گا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) ومبلڈن ٹینس کی انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا، مینز او ویمنز سنگلز چیمپئنز کو 3، 3 ملین ڈالرز انعام ملے گا۔ومبلڈن ٹینس 27 جون سے 10 جولائی تک کھیلا جائے گا، رواں برس سال کا تیسرا گرینڈ سلیم ایونٹ کیلئے انعامی رقم میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹورنامنٹ کے مرد اور خواتین سنگلز مقابلوں کے فاتحین کو 30، 30 لاکھ ڈالرز انعام ملے گا جبکہ پہلے راؤنڈ میں شکست کھانے والے کھلاڑی بھی 43 ہزار ڈالرز کے حقدار ٹھہریں گے۔گزشتہ برس سربیا کے نوواک جوکووچ مینز جبکہ امریکا کی سرینا ولیمز ویمنز سنگلز کی فاتح رہیں، مارٹینا ہنگز اور ثانیہ مرزا نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا۔ ۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 17:58:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :