شرجیل خان دھمکی معاملہ :شہریار خان نے اینٹی کرپشن یونٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا

کمیٹی کے سربراہ کرنل ر محمد اعظم نے شرجیل خان سے تمام تفصیلات حاصل کرلیں شرجیل خان ان دنوں قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہی موجود ہیں، آج ٹیم کے ساتھ ایبٹ آباد روانہ ہونگے

جمعرات 12 مئی 2016 17:58

شرجیل خان دھمکی معاملہ :شہریار خان نے اینٹی کرپشن یونٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کرکٹر شرجیل خان کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلینس کمیٹی کے سربراہ کرنل ر محمد اعظم نے شرجیل خان سے تمام تفصیلات حاصل کرلیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو دھمکی آمیز فون کالز اور بھتہ مانگنے پر پی سی بی بھی متحرک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمینٹ کو شرجیل خان سے رابطے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینڈ ویجیلینس کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم نے شرجیل خان سے رابطہ کرکے ان سے تمام تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ شرجیل خان ان دنوں قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہی موجود ہیں، جبکہ قومی کرکٹرز آج لاہور سے ایبٹ آباد روانہ ہوجائیں گے۔ ۔

وقت اشاعت : 12/05/2016 - 17:58:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :