فرانس یوروکپ 2016 کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کریگا

ڈرون ٹیکنالوجی نوفلائنگ زون اسٹیڈیمز کے اوپر گزرنے والی کسی بھی مشین کو روکنے کے لیے مداخلت کریگی سکیورٹی چیف یوروکپ 2016 فٹ بال کا انعقاد دس جون سے 10 جولائی تک فرانس میں ہوگا 24 یورپی ٹیمیں حصہ لیں گے

اتوار 29 مئی 2016 12:32

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء) فرانس یوروکپ 2016 کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپین چمپئن شپ کے سیکیورٹی چیف زیاد خورے کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی نوفلائنگ زون اسٹیڈیمز کے اوپر گزرنے والی کسی بھی مشین کو روکنے کے لیے مداخلت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران تمام دس اسٹیڈیمز اور 24 ٹیموں کے ٹریننگ گراوٴنڈ کو نو فلائی زون قرار دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

زیاد خورے کے مطابق ٹیکنالوجی کو 51 میچوں کے دوران نصب کردی جائیگی اور یہ ٹیکنالوجی ڈرون کے ذریعے مداخلت کرکے کنٹرول حاصل کرے گی۔اطلاعات کے مطابق فرانسیسی حکام نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے کیمیکل یا بیالوجیکل مواد کے استعمال کیلئے ڈرون کے ممکنہ استعمال کی تیاری کرلی ہے۔خورے نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کو انتہائی حفاظتی اقدام کے طورپر استعمال کیا جائے گا جس کی مثال ماضی میں کسی اسپورٹس ٹورنامنٹ میں نہیں ملتی۔یوروکپ 2016 فٹ بال کا انعقاد دس جون سے 10 جولائی تک فرانس میں ہوگا جس میں 24 یورپی ٹیمیں حصہ لیں گے۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 12:32:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :