برطانیہ میں کلب کرکٹ میچ کے دوران 18 سالہ نوجوان کرکٹر کو برین ہیمرج کا دورہ

muhammad ali محمد علی پیر 30 مئی 2016 21:36

برطانیہ میں کلب کرکٹ میچ کے دوران 18 سالہ نوجوان کرکٹر کو برین ہیمرج کا دورہ

بولٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔30مئی 2016ء) برطانیہ میں کلب کرکٹ میچ کے دوران 18 سالہ نوجوان کرکٹر کو برین ہیمرج کا دورہ پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر بولٹن میں 2 کلبوں کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میچ کے دوران 18 سالہ پاکستانی نژاد کرکٹر ہاشم اختر کو برین ہیمرج کا دورہ پڑا۔

(جاری ہے)

ہاشم اختر اننگ بریک کے دوران واش روم گئے جہاں برین ہیمرج کے دورے کے باعث گر پڑے جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن کرکے ہاشم کے دماغ کی شریان میں موجود رکاوٹ کو فوری دور کر دیا گیا تاہم وہ تاحال قومے میں ہیں۔ ان کی مسلسل نگرانی اور دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ہاشم کب تک قومے سے باہر آ جائیں گے۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 21:36:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :