فرنچ اوپن کے فائنل، نواک جوکووچ نے میں اینڈی مرے کو شکست دیکر کیرئیر کا 12واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا

جوکووچ نے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دی

اتوار 5 جون 2016 23:08

فرنچ اوپن کے فائنل، نواک جوکووچ نے میں اینڈی مرے کو شکست دیکر کیرئیر کا 12واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5جون۔2016ء) سربیا کے نواک جوکووچ نے فرنچ اوپن کے فائنل میں اینڈی مرے کو شکست دے کر کیرئیر کا 12واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا ، جوکووچ نے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو 1 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے شکست دی ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو فرنچ اوپن ٹینس چمپیئن شپ کا فائنل سربیا کے نواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے کے مابین کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

نواک جوکووچ نے میچ کے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ۔ نواک جوکووچ نے پہلے سیٹ میں اینڈی مرے کو تین کے مقابلے میں 6 پوائنٹ سے شکست دی تاہم دوسرے سیٹ میں اینڈی مرے نے نواک جوکووچ کو ایک کے مقابلے میں 6 پوائنٹ سے مار دے کر میچ برابر کر دیا۔ نواک جوکووچ نے اینڈی مرے کو آخری دو سیٹس میں بالترتیب 6-2اور 6-4 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ نواک جوکووچ نے کا یہ 12واں گرینڈ سلم ٹائٹل تھا اس سے قبل نواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ، فرنچ اوپن ، ومبلڈن اور یو ایس اوپن کے چمپیئن ہیں۔

وقت اشاعت : 05/06/2016 - 23:08:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :