یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں (کل) مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے

پیر 20 جون 2016 21:19

یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں (کل) مزید 4 میچز کھیلے جائیں گے

یرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 جون ۔2016ء) فرانس میں جاری یورو فٹ بال چیمپئن شپ کے سلسلے میں (کل) منگل کو مزید چار میچز کھیلے جائیں گے، دفاعی چیمپئن سپین کی ٹیم کروشیا جبکہ عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم شمالی آئرلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔

(جاری ہے)

یورو ٹائٹل کے حصول کیلئے ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج مزید چار میچز کے فیصلے ہوں گے، گروپ سی میں عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم شمالی آئرلینڈ کے مدمقابل ہو گی، اسی گروپ کے دوسرے میچ میں یوکرین اور پولینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن سپین کی اپنے آخری میچ میں کروشیا سے نبرد آزما ہو گی جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ ترکی اور چیک ریپبلک کے درمیان کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/06/2016 - 21:19:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :