لسیتھ ملنگا اور مورکل پاکستان سپر لیگ ٹو کھیلنے کے لئے رضا مند ہوگئے

منگل 12 جولائی 2016 21:16

لسیتھ ملنگا اور مورکل پاکستان سپر لیگ ٹو کھیلنے کے لئے رضا مند ہوگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12جولائی ۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے پہلے ایڈیشن کی کامیابی کے بعد ایک جانب جہاں پی سی بی دوسرے ایڈیشن کی تیاریوں میں مصروف ہے وہیں کئی غیر ملکی کھلاڑی بھی پی ایس ایل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کا حصہ بن رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے تازہ ترین کھلاڑیوں میں سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لاستھ مالنگا اور جنوبی افریقہ کے ایلبی مورکل شامل ہیں ۔لاستھ مالنگا 2014ء کا ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے والی سری لنکن ٹیم کے کپتان تھے ، وہ اب تک221ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 299کھلاڑی آؤٹ کر چکے ہیں۔ ایلبی مورکل نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں اب تک 287میچز میں 230وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 3767رنز بھی سکور کر رکھے ہیں ۔

وقت اشاعت : 12/07/2016 - 21:16:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :