لارڈز ٹیسٹ، پاکستان نے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

بدھ 13 جولائی 2016 17:03

لارڈز ٹیسٹ، پاکستان نے 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

لارڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جولائی ۔2016ء ) پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک روز قبل ہی حتمی 12کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ محمد حفیظ ، شان مسعود ، اظہر علی ، یونس خان ، مصباح الحق ، اسد شفیق ، سرفراز احمد ، راحت علی ، عمران خان جونیئر ، محمد عامر ، یاسر شاہ اور وہاب ریاض میں سے حتمی الیون کا اعلان کیا جائے گا ۔ یادرہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14جولائی سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 13/07/2016 - 17:03:07