اپنی سینچری اہلیہ کے نام کرتا ہوں: مصباح الحق

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 جولائی 2016 00:30

اپنی سینچری اہلیہ کے نام کرتا ہوں: مصباح الحق

لارڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی ۔2016ء ) مصباح الحق نے اپنی سینچری اہلیہ کے نام کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر شاندار سینچری اسکور کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ اپنی سینچری اہلیہ کے نام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے اپنے مداحوں کو تمام کرکٹ شائقین کو بھی اس موقع پر یاد رکھا اور قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا ’آج کی اننگز ان کی زندگی کی سب سے بہترین اننگز تھی جسے وہ اپنی بیوی کے نام کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کے بہتر پرفارمنس کے لیے روزہ رکھتی ہیں۔‘

وقت اشاعت : 15/07/2016 - 00:30:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :