لارڈز کی فاتح، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پی سی بی کے چیئرمین کا عشائیہ

کھلاڑیوں کو مبارکباد دی، سیریز کے بقیہ میچز میں سو فیصد کارکردگی دکھائی تو جیت ہمارا مقدر ہوگی،پی سی بی چیئرمین

منگل 19 جولائی 2016 19:44

لارڈز کی فاتح، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں پی سی بی کے چیئرمین کا عشائیہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جولائی ۔2016ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی جانب سے پاکستان ٹیم کے لیے عشائیہ دیا گیاجس میں شہریار خان نے کھلاڑیوں کو جیت پر مبارک باد دی۔

(جاری ہے)

لندن میں پاکستان ٹیم کے لیے عشائیے میں تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے شرکت کی چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے جذبے کو سراہتے ہوئے لارڈز ٹیسٹ میں فتح پر مبارک باد دی،، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی سیریز کے بقیہ میچز میں سو فیصد کارکردگی دکھائی تو جیت ہمارا مقدر ہوگی۔واضح رہے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف لارڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ 75 رنز سے جیت کر چار ٹیسٹ میچ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ دس وکٹ لیکر مین آف دی میچ قرار پائے۔

وقت اشاعت : 19/07/2016 - 19:44:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :