مانچسٹر ٹیسٹ ،پاکستان نے 4 وکٹیں کھو کر 57رنز بنا لیے
محمد علی ہفتہ 23 جولائی 2016 22:30
مانچسٹر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار23جولائی ۔2016ء) مانچسٹر ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 589رنز کے جواب میں 4وکٹیں کھو کر 57رنز بنا لیے ہیں ۔ ٹیسٹ کے دوسرے رو ز انگلینڈ نے کل کے سکور 314رنز 4کھلاڑی آﺅٹ پر باری شروع کی تو جو روٹ اور کرس ووکس نے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا،اس دوران روٹ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں تیسری بار 150رنز مکمل کیے جبکہ ووکس نے بھی نصف سنچری سکور کرڈالی جس کے بعد ووکس یاسر شاہ کو ریٹرن کیچ تھما کر پوویلین جابیٹھے۔بین سٹوکس نے روٹ کے ہمراہ 57رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد سٹوکس 34رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ۔ جو روٹ نے پاکستانی باﺅلرز کو دھونے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری ڈبل سنچری مکمل کی ،وہ 254رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پوویلین لوٹے،کامیاب باﺅلر وہاب ریاض تھے، جونی بیئر سٹو بھی تیز رنز بنانے کے چکر میں 58رنز پر وہاب کو تیسری وکٹ دیکر پوویلین لوٹ گئے جس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 589رنز 8وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔ (جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شاہ زیب رند کی ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی سے ملاقات
-
پہلا ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرادیا
-
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
-
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
-
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
-
آئی پی ایل، پنجاب کنگز کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تاریخی فتح، 262 رنز کا بڑا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا