روسی کھلاڑی ریو اولمپکس میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟ 3 رکنی پینل طے کریگا

اتوار 31 جولائی 2016 16:54

روسی کھلاڑی ریو اولمپکس میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟ 3 رکنی پینل طے کریگا

ریوڈی جینرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ایک تین رکنی پینل یہ طے کرے گا کہ آیا روسی کھلاڑی ریو اولمپکس میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں؟ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے آئی او سی نے کہا تھا کہ منفرد کھیلوں کے ادارے یہ طے کریں کہ روسی کھلاڑی ممنوعہ ادویات سے پاک ہیں یا نہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس میں حکومت کی ایما پر ڈوپنگ ہوتی رہی ہے۔

لیکن آئی او سی نے کہا ہے کہ اب یہ تین رکنی پینل پر منحصر ہے کہ وہ ’حتمی تجویز کو قبول کرے یا مسترد کر دے‘۔ابھی تک 250 روسی کھلاڑیوں کو ریو میں ہونے والے اولمپکس میں شرکت کرنے کے لیے غیر ممنوعہ ادویات سے پاک قرار دیا گیا ہے۔تین رکنی کمیٹی میں عالمی فن تیراندازی کے ادارے کے صدر اوغر ارڈینر، آئی او سی ایتھلیٹس کمیشن کی کلاڈیا بوکل اور آء? او سی کے سپین کے رکن ڑاں انٹونیو سمراینچ جونیئر شامل ہیں،انسداد منشیات کی عالمی ایجنسی واڈا نے یہ تجویز دی تھی کہ تمام روسی کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

یہ تجویز اس نے آزادانہ طور پر تیار کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد دی تھی جس میں یہ پایا گیا تھا کہ روس میں زیادہ تر اولمپک کھیلوں میں ’وسیع پیمانے پر‘ چار سال تک ’ڈوپنگ پروگرام چلایا گیا تھا‘۔آئی او سی نے روسی کھلاڑیوں پر مکمل پابندی لگانے سے گریز کیا جس پر واڈا اور دوسرے اداروں نے اس کی تنقید کی جبکہ ولادیمیر موروزو اور نکیتا لوبنتسیو جیسے تیراکوں نے کھیل کی عدالت میں اس کے خلاف اپیل کی۔

خیال رہے کہ اولمپکس جمعے یعنی پانچ اگست سے برازیل کے شہر ریو میں شروع ہو رہا ہے ،روسی کھلاڑیوں پر ڈوپنگ کا الزام ہے جبکہ وہ اس کی تردید کرتے ہیں،دریں اثنا اس معاملے پر خطرے کی گھنٹی بجانے والی ایتھلیٹ یولیا سٹپینووا نے ریو میں اپنی شرکت پر بابندی کے خلاف پھر سے تجزیے کی بات کہی ہے۔میٹر فاصلے کی دوڑ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والی یولیا کی گواہی کے بعد ہی یہ بات سامنے آء? کہ روس میں کس قدر وسیع پیمانے پر ڈوپنگ موجود ہے۔ یولیا ریو اولمپکس میں نیوٹرل پرچم کے تحت شرکت کرنے کی متمنی ہیں۔ لیکن آء? او سی نے کہا ہے کہ انھیں اس کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کیونکہ وہ اس سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہو چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 31/07/2016 - 16:54:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :