مکسڈ مارشل آرٹس، علومی کریم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

محنت رنگ لائی ان کا پیغام کھیل کے ذریعے امن کو پھیلانا ہے، علومی کریم

منگل 2 اگست 2016 20:22

مکسڈ مارشل آرٹس، علومی کریم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 اگست ۔2016ء ) منیلا میں بھارتی حریف کو دھول چٹانے والے پاکستانی فائٹر علومی کریم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔فلپائن کے شہر منیلا میں ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے میں علومی کریم نے بھارت کے یادوندر سنگھ کو زیر کیا تھا۔وطن واپسی پر علومی کریم کا کہنا تھا کہ ان کی محنت رنگ لائی۔

(جاری ہے)

ان کا پیغام کھیل کے ذریعے امن کو پھیلانا ہے۔حکومتی سرپرستی اور تعاون کے بغیر پاکستان کے الومی کریم نے چیلنج کرنیوالے بھارتی فائٹر یادوندرسنگھ کو شکست دی تھی، تیسرے راؤنڈ کے اختتام پر ججز نے متفقہ طور پرعلومی کریم کو فاتح قرار دیا،لومی کریم کا کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔علومی کریم گزشتہ سال انڈر گراؤنڈبیٹل مکس مارشل آرٹس میں 61کلوگرام کیٹگری میں بیلٹ بھی جیت چکے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 02/08/2016 - 20:22:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :