بگ تھری کے ذریعے چھوٹی ٹیمو ں کو زیر عتاب لانے والے خود لڑ پڑے
جمعرات 4 اگست 2016 13:02
نئی دہلی / گال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اگست۔2016ء) بگ تھری کے ذریعے چھوٹی ٹیمو ں کو زیر عتاب لانے والے خود لڑ پڑے ،، 2 ڈویڑن ٹیسٹ سسٹم پر بھارت اور آسٹریلیامیں ٹھن گئی.تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا میں سب سے بڑا ٹکراؤ ٹو ڈویژنٹیسٹ سسٹم پر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ آسٹریلوی بورڈ نے تجویز دی تھی کہ ٹاپ ٹیسٹ ٹیموں کو ایک گروپ اور باقی بچنے والی 3 ٹیموں کے ساتھ 2 ایسوسی ایٹ سائیڈز کا اضافہ کرکے 5 ٹیموں پر مشتمل سیکنڈ ڈویڑن بنائی جائے۔
دو برس تک باہمی مقابلوں کے بعد ٹاپ ڈویڑن میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم خودبخود سیکنڈ ڈویژنجب کہ نچلے درجے کے گروپ میں سب سے اوپر رہنے والی ٹیم ترقی پاکر ٹاپ ٹیموں میں شامل ہوجائے۔ اس تجویز کو بی سی سی آئینے یکسر مسترد کردیا، صدر انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ ہم ٹو ڈویڑن ٹیسٹ سسٹم کیخلاف ہیں، اس سے چھوٹے ممالک کو نقصان ہوگا جبکہ ہم ان کے مفادات کا تحفظ چاہتے ہیں، مجوزہ سسٹم میں انھیں نہ صرف ریونیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ وہ ٹاپ ٹیموں سے کھیلنے کے حق سے بھی محروم ہوجائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ ایسا ہوبلکہ ہم دنیائے کرکٹ کے بہترین مفاد میں کام کرنے کے خواہاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہماری ٹیم تمام ممالک کیخلاف کھیل رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا