اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں:سہیل خان

پانچ وکٹیں لینے پر گراونڈ میں پانچ پش اپس لگائے،فاسٹ باؤلر

جمعرات 4 اگست 2016 13:06

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اگست۔2016ء) اپنی کامیابی کو پاک فوج کے نام کرتا ہوں۔یہ کہنا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان کا جنہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پانچ بلے بازوں کو آؤٹ کیا،ان کی پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی ہوئی ہے،میں اپنی کامیابی کو اپنے فوجی ٹرینرز کے نام کرتا ہوں جنہوں نے ہماری فٹنس کو بہتر بنانے میں مدد کی۔

(جاری ہے)

قومی فاسٹ باؤلر نے گراؤنڈ میں پش اپس لگا کر اپنے ٹرینرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا
وقت اشاعت : 04/08/2016 - 13:06:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :