- Home
- Sports
- News
- ریو ، چین کامدمقابل پیراک پر” رکیک ذاتی حملہ “ کرنے پر آسٹریلیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ
ریو ، چین کامدمقابل پیراک پر” رکیک ذاتی حملہ “ کرنے پر آسٹریلیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ
پیر 8 اگست 2016 17:01
ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 اگست۔2016ء) چین کی اولمپک تیراک ٹیم نے آسٹریلیا کے طلائی تمغہ یافتہ میک ہواٹن کی طرف سے اپنے مدمقابل پر ” مذموم ذاتی حملہ “ کرنے کے بعد معافی مانگنے کامطالبہ کیا ہے ۔ ہواٹن نے گذشتہ ہفتے سن کو ”نشئی “ قرار دیا اور گذشتہ روز ریو 2016ء گیمز میں 400میٹر کے فری سٹائل فائنل میں اپنے مدمقابل کو ہرانے کے بعد اپنا جملہ واپس لینے سے انکار کردیا ۔
چین کی تیراک ٹیم کے منیجر شوچی نے اتوار کو کہا کہ ہورٹن گذشتہ ردروز سے جو کہہ رہا ہے ہم اس کا نوٹس لے رہے ہیں ، اس نے چینی پیراکوں پر ذاتی رکیک جمع کئے ہیں ، ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے غیر مناسب الفاظ نے چینی اور آسٹریلوی تیراکوں کے درمیان جذبات کوبری طرح متاثر کیا ہے ، یہ پرورش اور اچھے اخلاق کے فقدان کا مظہر رویہ ہے ، ہم اس تیراک کی طرف سے معافی کا پر زور مطالبہ کرتے ہیں ، سن جس نے 2012ء کے لند ن اولمپک میں 400میٹر فری سٹائل اور 1500میٹر فری سٹائل میں طلای تمغہ جیتا پر ممنوعہ مواد کے استعمال کے نمونے کا مثبت نتیجہ برآمد ہونے پر 2014ء میں تین ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی ، چوبیس سالہ تیراک نے کہا کہ اس نے اپنے دل کے دیر ینہ مرض کے علاج کے لئے نادانستہ طورپر ممنوعہ مواد کا استعمال کیا ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان نے کیو یز کوآخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 رنز سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
بابراعظم کیخلاف بولنگ انجوائے کرتا ہوں، عادل رشید