پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے(آج) کھیلا جائے گا

بدھ 17 اگست 2016 11:07

ڈبلن ۔ 17 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 اگست ۔2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ون ڈے سیریز سے قبل آئرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ قومی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے جمعرات کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا ون ڈے 20 اگست کو کھیلے گی، دونوں میچز ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24 اگست کو ساؤتھمپٹن، دوسرا 27 اگست کو لندن، تیسرا 30 اگست کو نوٹنگھم، چوتھا یکم ستمبر کو لیڈز جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 ستمبر کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 7 ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ، مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/08/2016 - 11:07:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :